کشمیر میں بھارتی فوجی اہلکار نے خود کشی کرلی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار نے دوران ڈیوٹی خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر خود کشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار نے دوران ڈیوٹی خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر خود کشی کرلی۔اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے ایک فوجی کیمپ میں بھارتی فوج کے اہلکار نے ذہنی دباؤ کے باعث سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔  سپاہی بٹینی تیروپتی راؤ بھارتی فوج کی انجینیئرنگ ریجمنٹ-22 میں سپاہی کے عہدے پر ہمارے پتن فوجی کیمپ میں تعینات تھا۔ سپاہی کو فوری طور پر آرمی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج کی خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، 2017 سے تاحال 426 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے۔

News Code 1890858

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =