چین کے بحری جہاز میں گیس بھرنے سے 10 افراد ہلاک

چین میں ایک مال بردار بحری جہاز میں خطرناک گیس خارج ہونے کے باعث 10 افراد ہلاک اور 19 کی حالت خراب ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں ایک مال بردار بحری جہاز میں خطرناک گیس خارج ہونے کے باعث 10 افراد ہلاک اور 19 کی حالت خراب ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق چین کی بندرگاہ لونگیان پورٹ کے نزدیک ایک بحری جہاز میں آگ بجھانے کے لیے استعمال ہونے والے آلات میں سے گیس خارج ہونے لگی اور جہاز کے کئی حصوں میں بھر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے جب کہ 19 افراد کی حالت خراب ہوگئی۔

گیس سے بے حال افراد کو طبی امداد فراہمی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ کارگو شپ کی بھی مرمت کردی گئی ہے۔ حادثہ بحری جہاز کے عملے کی غفلت اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے جہاز کے عملے میں سے سیفٹی اہلکاروں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

News Code 1890856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =