مودی کی جیت پر امریکی فنکار نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

بھارت میں حالیہ انتخابات میں حکمراں جماعت بی جے پی کی جیت اور مودی کے ایک بار پھر وزیر اعظم منتخب ہونے پر امریکی کامیڈین جیریمی میک للن احتجاج کرتے ہوئے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذراغع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں حالیہ انتخابات میں حکمراں جماعت بی جے پی کی جیت اور مودی کے ایک بار پھر وزیر اعظم منتخب ہونے پر امریکی کامیڈین جیریمی میک للن احتجاج کرتے ہوئے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ معروف امریکی کامیڈین جیریمی میک للن  نے بھی مودی کی جیت پر سوشل میڈیا پر بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا ہے۔

سماجی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں جیریمی کا کہنا تھا کہ مودی کی جیت پر وہ بھارت کا 5ہفتوں کا دورہ منسوخ کررہے ہیں  ادھر بھارتی شہریوں نے بھی سوشل میڈیا پرامریکی کامیڈین  جیریمی کے اس اقدام  کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔

News Code 1890827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =