ایرانی عوام ، فکری اتحاد و یکجہتی کے ساتھ دشمن کو اقتصادی جنگ میں شکست سے دوچار کرسکتی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام فکری اتحاد و یکجہتی کے ساتھ امریکی اقتصادی جنگ میں کامیاب ہوجائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام فکری اتحاد و یکجہتی کے ساتھ  امریکی اقتصادی جنگ میں کامیاب ہوجائیں گے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہوں ، عوامی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں جد وجہد اور تلاش و کوشش جاری ہے۔

صدر حسن روحانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ دشمن کے پروپیگنڈوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

ایرانی صدر نے عوام کے صبر و استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے سلسلے میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ حکومت کے کام عیب و نقص سے خالی نہیں ہیں ۔ ہم باہمی اتحاد ، اتفاق اور فکری یکجہتی کے ساتھ دشمن کو اقتصادی جنگ میں شکست دینے کی قدرت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔

News Code 1890826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =