بھارتی پارلیمانی انتخابات میں 78 خواتین کامیاب

بھارتی لوک سبھا کے 17 ویں انتخابات میں 78 خواتین نے کامیابی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی لوک سبھا کے 17 ویں انتخابات میں 78 خواتین نے کامیابی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔  یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت میں ریکارڈ تعداد میں خواتین ارکان منتخب ہوئی ہیں، اس سے قبل 2014 میں 64 خواتین منتخب ہوئی تھیں۔

اس بار لوک سبھا انتخابات میں مجموعی طور پر 700 سے زائد خواتین نے انتخابات میں حصہ لیا تھا جس میں سے سب سے زیادہ 54 خواتین کو کانگریس نے ٹکٹ دیا تھا۔اطلاعات کے مطابق 17 ویں لوک سبھا کے لیے 542 ارکان میں سے 78 خواتین ارکان کامیاب ہوئی ہیں۔منتخب ہونے والی 78 خواتین میں صرف 2 مسلمان خواتین شامل ہیں اور دونوں مسلمان خواتین ریاست مغربی بنگال سے آل انڈیا ترینمول کانگریس (اے آئی ٹی سی) کی ٹکٹ سے کامیاب ہوئی ہیں۔ اس بار لوک سبھا کے انتخابات جیتنے والی معروف خواتین میں سونیا گاندھی، سمرتی ایرانی، مانیکا گاندھی، کرن کھیر، نصرت جہاں روحی، ساجدہ احمد، ہیما مالنی، رامیا ہری داس، ممی چکربورتی، پرگیا ٹھاکر سنگھ، متھو ویل کنیز موزی اور ریتا بھگونا جوشی شامل ہیں۔

News Code 1890815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =