ٹرمپ نے سعودی عرب اور امارات کو 8 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کردیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بہانہ بنا کر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کو 8 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرتے ہوئےکانگریس کے عائد کردہ اعتراضات کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کو ہنگامی صورتحال قرار دیتے ہوئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کو 8 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے پر کانگریس کے عائد کردہ اعتراضات مسترد کردیے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریشنل کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وہ سعودیہ عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کو 22 فوجی اشیا فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں۔کانگریس کو بھیجے گئے دستاویزات میں وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے ہتھیاروں اور مصنوعات کی ایک وسیع فہرست فراہم کی جو سعودی عرب، امارات اور اردن  کو فراہم کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ امریکی کانگریس  کے اراکین کئی ماہ سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کو مہلک فوجی ہتھیار فروخت کیے جانے کو روک رہے تھے کیونکہ یمن کے نہتے عربوں کو سعودی عرب اور امارات  امریکی مہلک ہتھیارون کے ذریعہ اپنی بربریت اور جارحیت کا نشانہ بنارہے ہیں۔کانگریسی ذرائع کا کہنا تھا کہ جمعے کو جاری ہونے والے احکامات میں وہ تمام دفاعی آلات شامل ہیں جنہیں کانگریس کے اراکین روک رہے تھے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے خطرناک جنگی اسلحے کے ساتھ ساتھ مزید امریکی فوجی دستے بھی مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 1500 سے زائد امریکی اہلکار بھیجے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ ایران کو بہانہ بنا کر سعودی عرب اور امارات کو اچھی طرح لوٹ رہے ہیں۔

News Code 1890810

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =