امریکہ کے 76 ریٹائرڈ جرنیلوں اور سفارتکاروں کا ایران کے خلاف فوجی اقدام پر انتباہ

امریکہ کے 76 ریٹائرڈ جرنیلوں اور سفارتکاروں نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی اقدام پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید انتباہ جاری کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے 76 ریٹائرڈ جرنیلوں اور سفارتکاروں نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی اقدام پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید انتباہ جاری کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے 76 سابق جرنیلوں اور سفارتکاروں نے امریکی صدر کے نام ایک کھلا خط تحریر کیا ہے جس میں ایران کے ساتھ کشیدگی سے بچنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے اور خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہوجائےگا۔ امریکی صدر کے نام خط لکھنے والے سابق جرنیلوں اور سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ مؤثر ثابت ہوسکتا ہے لیکن فوجی کارروائی ایران کی رفتار کو تبدیل کرنے میں مؤثر ثابت نہیں ہوگی ۔

News Code 1890807

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =