کراچی کے علاقہ ملیر ٹاؤن میں مسجد کے خطیب کو قتل کردیا گیا

پاکستان کے شہر کراچی میں ملیر ٹاؤن کے علاقے سچل گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی مسجد کے خطیب کو قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں ملیر ٹاؤن کے علاقے سچل گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی الحدیث مسجد کے خطیب محمد ارباب کو قتل کردیا۔  ملیر کے ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق مسلح موٹر سائیکل سواروں نے 55 سالہ محمد ارباب کو مسجد مینار الہدیٰ میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے فوری بعد ہی مقتول کو ڈاکٹر روتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی میں منتقل کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق  محمد ارباب کو 11 گولیاں لگیں جنہیں ہسپتال کے آپریشن تھیٹر منقتل کیا گیا، جہاں وہ آدھے گھنٹے بعد جان کی بازی ہار گئے۔

News Code 1890803

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =