بھارت میں تشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 15طالب علم ہلاک

بھارت کی ریاست گجرات میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 15طالب علم ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست گجرات  میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 15طالب علم ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک کمرشل کمپلیکس کے چوتھے فلور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے پورے فلور کو لپیٹ میں لے لیا۔پولیس کمشنر سورت کے مطابق زخمیوں میں بیشتر افراد آگ سے بچنے کی کوشش میں بلڈنگ کے ٹاپ فلور سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے زخمی ہوئے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سےتعزیت اور زخمیوں کی جلد صتحیابی کے لئے دعا کی ہے۔اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئے 18فائر ٹینڈرز نے آپریشن میں حصہ لیا۔وزیراعلیٰ گجرات نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

News Code 1890796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =