کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد میں دھماکہ /  2 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پشتون آباد میں مسجد کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پشتون آباد میں مسجد کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت 2 افراد ہلاک  جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو اورامدادی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ جائے وقوعہ کو سکیورٹی فورسزاور پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسجد میں بم نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔

News Code 1890794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =