ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی حکام سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر محمد جواد ظریف نے پاکستانی فوج کے سربراہ ، پاکستانی پارلینٹ کے اسپیکر ، پاکستانی وزير خارجہ اور پاکستان کے وزير اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر محمد جواد ظریف نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، پاکستانی پارلینٹ کے اسپیکراسد قیصر ، پاکستانی وزير خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان کے وزير اعظم عمران خان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ کیا ۔ دونوں ممالک کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان تمام تصفیہ طلب امور کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے۔

News Code 1890792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =