حکام کو عوامی مشکلات کو حل کرنے اور مہنگائی کوکنٹرول کرنے پرتوجہ مبذول  کرنی چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ملک میں عوام کو درپیش مشکلات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کو عوامی مشکلات کو حل کرنے اور مہنگائی کوکنٹرول کرنے پرتوجہ مبذول کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میںم نعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔خطیب جمعہ  نے ملک میں عوام کو درپیش مشکلات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کو عوامی مشکلات کو حل کرنے اور مہنگائی کوکنٹرول کرنے پرتوجہ مبذول  کرنی چاہیے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے حکومت پر زوردیا کہ وہ عوام کے دوش پر بوجھ ڈالنے کے بجائے عوام کو در پیش مشکلات حل کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے بیت المال کے بارے میں حضرت علی علیہ السلام کی رفتار اور سفارشات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیت المال سب تک پہنچانا چاہیے اور بیت المال کی طرف بڑھنے والے خائن اور آلودہ ہاتھوں کو کاٹ دینا چاہیے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے عدلیہ پر بھی زوردیا کہ وہ ملکی اقتصاد کو تباہ کرنے والے عناصر اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔

خطیب جمعہ نے شبہائے قدر کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شبہائے قدر میں ایکدوسرے کے لئے دعا اور زیادہ سے زیادہ تقوی کے حصول کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے اور اللہ تعالی سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ ہمیں اس حال ميں رکھے جسے وہ خود ہمارے لئے پسند کرتا ہے۔

خطیب جمعہ نے ثقافتی شعبہ میں خامیوں اور غفلتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ثقافتی شعبہ میں اسلامی ، ایرانی ثقافت کے دشمنوں کے لئے سرخ فرش بچھا رکھا ہے اور اپنے ہاتھوں سے اپنی ثقافت کو تباہ کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کتاب کی بین الاقوامی نمائش میں مبنی کتب ضالہ کی موجودگی ایرانی اسلامی ثقافت کے لئے بڑا خطرہ ہے اور اس خطرے کو دور کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

News Code 1890789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =