تھریسامے کا وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے بریگزیٹ ڈیل کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا، برطانوی وزیراعظم تھریسامے 7 جون کومستعفی ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز تھا، بریگزٹ پرعملدرآمد نہ کرانے کا افسوس ہے اور ہمیشہ رہے گا، جب کہ میں نے استعفی بریگزیٹ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈیٹ لاک پر دیا۔ برطانوی وزیراعظم کی آنکھوں میں عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے آنسو آگئے اور اس نے روتے ہوئے اسٹیج کو ترک کردیا۔

News Code 1890788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =