بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کردیا

بھارتی الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان اپنی ویب سائٹ پرکر دیا ہے جس کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی نے تن تنہا 300 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان اپنی ویب سائٹ پرکر دیا ہے جس کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی نے تن تنہا 300 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تن تنہا 300 سیٹیں لے کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔  بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جیتی ہوئی نشستوں کی مجموعی تعداد 352 ہے۔اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت انڈین نیشنل کانگریس صرف 51 نشستیں ہی جیت پائی ہے۔  انڈین نیشنل کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جیتی ہوئی نشستوں کی مجموعی تعداد 95 ہے۔بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے بعد نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے مودی کو لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

News Code 1890786

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =