ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزير خارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ یرانی وزير خارجہ نے پاکستان پہنچنے پر صحافیوں سے کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک کو اپنے مفادات کے لئے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ صرف ایران کا دشمن نہیں بلکہ وہ تمام علاقائی اقوام کا دشمن ہے اور علاقائی ممالک اور اقوام کو باہمی اتحاد کے ساتھ مشترکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو برادر اسلامی ممالک ہیں جو ہمیشہ مختلف اور مشکل شرائط کے ایکدوسرے کے معاون اور مدد گار رہے ہیں۔

News Code 1890785

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =