مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے برہان وانی کے جانشین ذاکر موسی کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران فورسز نے ذاکر موسی کو ہلاک کردیا ۔ ذاکر موسی کی ہلاکت کو بھارتی سکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی قراردیا جارہا ہے۔ کشمیر ذرائع کے مطابق برہان وانی اور ذاکر موسی علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین اور داعش دونوں کے ساتھ منسلک تھے۔
آپ کا تبصرہ