امریکی طالبان کی رہائی پر امریکی وزیر خارجہ کی برہمی

امریکی طالبان جان واکر لنڈھ کو نومبر 2001 میں افغانستان کے ایک محاذ جنگ سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے افغان قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا جسے انڈیانا کی جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی طالبان جان واکر لنڈھ کو نومبر 2001 میں افغانستان کے ایک محاذ جنگ سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے افغان قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا جسے انڈیانا کی جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ افغان طالبان کے نام سے اپنی شناخت رکھنے والے کیلی فورنیا کے شہری جان واکر لنڈھ کو جمعرات کے روز ریاست انڈیانا کی جیل سے رہا کیا کردیا گیا۔ جان واکر لنڈھ کو نومبر 2001 میں افغانستان کے ایک محاذ جنگ سے گرفتار کیا گیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے لنڈھ کی رہائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جانی چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ رہائی کا فیصلہ ناقابل فہم اور ضمیر کی آواز کے خلاف ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ پمپئو کا کہنا تھا کہ لنڈھ بدستور امریکہ کیلئے ایک خطرہ ہے اور وہ اب بھی اس لڑائی میں یقین رکھتا ہے جس میں اس نے ایک عظیم امریکی اور سی آئی اے کے عظیم افسر کو ہلاک کر دیا تھا۔ مائیک پمپئو نے کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی پریشان کن اور غلط ہے۔جان واکر لنڈھ کو افغانستان میں غیر قانونی طور پر طالبان کو مدد فراہم کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس میں سے 17 سال کی سزا مکمل ہو چکی ہے۔نومبر 2001 میں افغانستان میں گرفتاری کے وقت لنڈھ کی عمر 20 سال تھی۔ لنڈھ نے نوعمری میں اسلام قبول کر لیا تھا اور اُس نے 2000 میں سعودیہ میں عربی زبان سیکھی تھی جس کے بعد وہ افغانستان جا کر طالبان میں بھرتی ہو گیا۔لنڈھ کو افغانستان میں گرفتار کرنے کے بعد ایک قید خانے میں رکھا گیا جہاں سی آئی اے کے تفتیشی افسر مائیک سپین اس سے باز پرس کرتے رہے جنہیں قید خانے میں ہونے والی بغاوت کے دوران قتل کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد لنڈھ کو واپس امریکہ لایا گیا جہاں اُس نے استغاثہ کے ساتھ اعتراف جرم کا سمجھوتہ کر لیا اور تفتیش میں مدد دینے لگا۔ ذرائع کے مطابق طالبان  اور دیگر وہابی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی امریکی خفیہ ایجنسی کے درجنوں اہلکار کررہے ہیں وہابی دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا اہم کردار رہا ہے۔

News Code 1890777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =