پاکستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

پاکستان میں جامشورو کوٹری کے علاقے خدا کی بستی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جامشورو کوٹری کے علاقے خدا کی بستی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی جامشورو توقیر نعیم کے مطابق واقعہ رات گیے کوٹری کے علاقے خدا کی بستی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی غلام شبیر برفت اور گل بیگ برفت جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کلاشنکوف کے ذریعے کی گئی۔ ایس ایس پی کے مطابق دونوں بھائی ٹرانسپورٹرز تھے ۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعہ کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

News Code 1890774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =