انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات کے نتائج پر ہنگامہ آرائی میں 6 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر صدر جوکو ویدودو کی کامیابی پر مخالف امیدوار کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 6 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر صدر جوکو ویدودو کی کامیابی پر مخالف امیدوار کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 6 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ویدودو 55.5 فیصد ووٹوں سے کامیاب ہوگئے، صدر ویدودو کی کامیابی کے اعلان کے بعد مخالف امیدوار پرابوو سبنتو کے ہزاروں حامیوں نے الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں میں انتخابات میں دوسری مدت کے لیے جوکو ویدودو کی فتح کے اعلان کے بعد پولیس اور مظاہرین کے دوران جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جکارتہ میں فسادات کے نتیجے میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا اور اکثر علاقے جلی ہوئی گاڑیوں اور ملبے کے ڈھیر بن گئے ہیں۔

احتجاج کے باعث دارالحکومت جکارتہ میں کاروباری سرگرمیاں معطل، تعلیمی ادارے بند اور ٹرین کی آمدورفت ملتوی کردی گئی ہیں، شہر بھر میں فوج کے 30 ہزار اہلکار تعینات ہیں جس کے باعث دارالحکومت جکارتہ میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

News Code 1890739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =