پاکستانی وزیر اعظم پر پیشہ ور بھکاری ہونے کا الزام اور گرفتاری کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں بھاکاریوں اور گداگروں کے خلاف مہم چلانے پر کہا ہے کہ اگر بھاکاریوں کے خلاف واقعی مہم چلانی ہے کہ اس کا آغاز سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان سے کیا جانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں  بھاکاریوں اور گداگروں کے خلاف مہم  چلانے پر کہا ہے کہ اگر بھاکاریوں کے خلاف  واقعی مہم چلانی ہے کہ اس کا آغاز سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان سے کیا جانا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان  کے مختلف شہروں کی طرح دارالحکومت  اسلام آباد میں بھی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پکڑ دھکڑ مہم جاری ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم پر گداگروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا جارہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ یہ غربت نہیں بلکہ غریب مٹاؤ حکومت ہے ، اگرمقصد واقعی پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرنا ہے تو اس مہم کا آغاز سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان سے کیا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے اس ضمن میں ٹوئٹر پر اسلام آباد میں بھکاریوں کی گرفتاریوں کی دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

News Code 1890723

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =