مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے یا کوبیش کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ کے ذمہ دار ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دھمکی آمیز زبان استعمال کررہے ہیں، جس کی وجہ سے مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ شیخ قاسم نعیم نے مسئلہ فلسطین کو حذف کرنے کے سلسلے میں صدی معاملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر ایمان اور اس سے محبت رکھنے والے افراد امریکہ اور اسرائیل کی اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ کے ذمہ دار ہیں۔
News ID 1890692
آپ کا تبصرہ