نریندر مودی کے ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے امکان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی 7 مرحلوں میں ہونے والے عام انتخابات کے ایگزٹ پولز کے مطابق ایک مرتبہ پھر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تیار نظر آتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 7 مرحلوں میں ہونے والے عام انتخابات کے ایگزٹ پولز کے مطابق ایک مرتبہ پھر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تیار نظر آتی ہے۔ حالیہ انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس پارٹی کو ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ طاقتور علاقائی جماعتوں سے بھی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم بہت سے افراد نے ان عام انتخابات کو وزیراعظم مودی کا ریفرنڈم بھی قرار دیا۔

واضح رہے بھارت میں حکومت بنانے کے لیے ایک جماعت یا مختلف جماعتوں کے اتحاد کو 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔اب تک کیے جانے والے 4 ایگزٹ پولز میں بی جے پی کی سربراہی میں قائم اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو کامیابی حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور امکان یہ ظاہر کی جارہا ہے کہ کامیابی کی صورت میں انہیں 280 سے315 نشستیں مل سکتیں ہیں جو کانگریس سے کہیں زیادہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی عام انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا تاہم تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں ایگزٹ پولز کے نتائج غلط بھی ثابت ہوئے ہیں۔

یاد  رہے کہ " ایگزٹ پولز" کی اصطلاح سے ان نتائج کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو باقاعدہ اعلان سے قبل ووٹرز سے یہ پوچھ کر مرتب کیے جاتے ہیں کہ انہوں نے کسے ووٹ دیا۔ بھارت میں انتخابات کا آغاز 11 اپریل کو ہوا تھا جو سیکیورٹی اور انتظام و انصرام کی وجوہات کی بنا پر 7 مرحلوں میں پایہ تکمیل تک پہنچا۔

News Code 1890679

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =