پاکستان نے ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا

پاکستان میں کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی حتمی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی حتمی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔  لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ قومی ٹیم میں محمد عامر، آصف علی اور وہاب ریاض کی واپسی ہوئی ہے جب کہ لیگ اسپنر شاداب خان پہلے سے ورلڈ کپ اسکواڈ پلان کا حصہ ہیں۔ ورلڈ کپ اسکواڈ میں سرفرازاحمد، فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، حارث سہیل، بابراعظم، آصف علی،شعیب ملک،  حسن علی، عماد وسیم، محمد عامر، شاداب خان، وہاب ریاض، شاہین آفریدی اور محمد حسنین  شامل ہیں۔

News Code 1890676

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =