بیت المقدس اور فلسطین کو فروخت کرنے کا صدی معاملہ بہت بڑی خیانت

بحرین کی تنظیم الوفاق نے بیت المقدس اور فلسطین کے بارے میں امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کی گھناؤنی سازش کی مذمت کرتے ہوئے بیت المقدس اور فلسطین کو فروخت کرنے کے صدی معاملہ کو بہت بڑی خیانت قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی تنظیم الوفاق نے بیت المقدس اور فلسطین کے بارے میں امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کی گھناؤنی سازش کی مذمت کرتے ہوئے بیت المقدس اور فلسطین کو فروخت کرنے کے صدی معاملہ کو بہت بڑی خیانت قراردیا ہے۔

بحرین کی تنظیم الوفاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس اور فلسطین کو فروخت کرنا بہت بڑی خیانت ہے۔ بحرینی تنظیم الوفاق نے تمام مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ بیت المقدس اور فلسطین کے بارے میں امریکہ ، سعودی عرب اور اسرائیل کے مشترکہ منصوبے کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ د اریوں پر عمل کریں۔ الوفاق نے بحرینی حکومت کو خطے میں امریکی کٹھ پتلی حکومت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت بھی امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے نقش قدم پر گامزن ہے۔

News Code 1890674

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =