برازیل میں فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک

برازیل کی ریاست پارا کے شہر بیلم کے ایک بار میں مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کی ریاست پارا کے شہر بیلم کے ایک بار میں مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ برازیلی حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 7مسلح افراد نے بار میں فائرنگ کی اور فرار ہو گئے،فائرنگ سے 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا ہے جو پولیس کی حراست میں ہے۔حکام کے مطابق فائرنگ میں ہلا ک ہونے والے 11 افراد میں میں 6 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں،اس واقعے کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

News Code 1890670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =