نوازشریف نے ایک بار پھر طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کر دی

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں چیئرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ رپورٹس میں ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے، تناؤ کی کیفیت نوازشریف کی جان کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے لہذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

News Code 1890669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =