بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے قریب متعدد راکٹوں سے حملہ

غیر ملکی ذرائع کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے قریب متعدد راکٹ اور میزائل گرے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے  گرین زون علاقہ میں امریکی سفارتخانہ کے قریب متعدد راکٹ اور میزائل گرے ہیں۔ عراقی ذرائع کے مطابق راکٹوں کے حملے کے بعد امریکی سفارتخانہ میں خطرے کے الارم بجنے شروع ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی سکیورٹی اہلکار علاقہ میں پہنچ گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہےاس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

News Code 1890662

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =