عمران خان رواں ماہ او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان سعودی عرب کے بادشاہ  شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں کریں گے، اوآئی سی سربراہ اجلاس 30 اور 31 مئی کو جدہ میں ہورہا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اوآئی سی کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس بھی 29مئی کو جدہ میں ہوگا جس میں  پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

News Code 1890643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =