دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 14 افراد ڈوب گئے

دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 14 افراد ڈوب گئے جس میں سے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 14 افراد ڈوب گئے جس میں سے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق انڑپور کے قریب دریائے سندھ میں  کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک جب کہ 8 افراد تاحال لاپتہ ہیں، دریا سے برآمد ہونے والی لاشوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ مٹیاری ضلع کی حدود میں ہوا ہے، کشتی مٹیاری سے جامشورو ضلع کے علاقے دڑا ماچھی آ رہی تھی اور اس میں خواتین و بچوں سمیت 14 مسافر سوار تھے، تیزہواؤں اور خراب موسم کے باعث کشتی ڈوب گئی اور اس میں سوار افراد لاپتہ ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ آپریشن کررہے ہیں تاہم  رات کے اندھیرے کے باعث امدادی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

News Code 1890640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =