اروِند کیجریوال کی زندگی کو بی جے پی سے خطرہ لاحق

ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروِند کیجریوال نے اپنی زندگی کو حکمراں جماعت بی جے پی لاحق خطرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن اندرا گاندھی کی طرح اسے قتل کردیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروِند کیجریوال نے اپنی زندگی کو حکمراں جماعت بی جے پی لاحق خطرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن اندرا گاندھی کی طرح اسے قتل کردیا جائے گا۔ذرائع  کے مطابق کیجریوال کا کہنا ہے کہ اُن کا پرسنل سیکورٹی آفیسر (پی ایس او) اور دہلی پولیس حکمراں جماعت بی جے پی کو رپورٹ کرتی ہے۔

کیجریوال کا کہنا ہے کہ " میرے آس پاس جو پولیس نظر آتی ہے، سب حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو رپورٹ دیتی ہے، میرا پرسنل سیکورٹی آفیسر تک بی جے پی کو رپورٹ کرتا ہے، بی جے پی مجھے میرے پرسنل سیکورٹی آفیسر سے ہی قتل کرادے گی جیسے اندرا گاندھی کو قتل کرایا گیا تھا، میری زندگی چند منٹوں میں ختم ہوسکتی ہے" ۔

ادھر عام آدمی پارٹی کے ترجمان سورب بھردواج نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بننے سے اب تک کیجریوال پر کم از کم چھ مرتبہ پولیس کی موجودگی میں حملہ کیا جاچکا ہے اور ان حملوں کے بعد کوئی ایکشن بھی نہیں لیا گیا، ہمیں دہلی کی پولیس پر اعتماد نہیں ہے۔

واضح رہے کہ رواں مہینے کے اوائل میں لوگ سبھا انتخابات کے دوران روڈ شو کے موقع پر ایک شخص نے وزیراعلیٰ کیجریوال کی گاڑی پر چڑھ کر اُنہیں تھپڑ رسید کردیا تھا۔یہ پہلا موقع نہیں تھا اس سے پہلے بھی اُن پر کئی مرتبہ ایسے حملے کیے جا چکے ہیں۔

News Code 1890639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =