پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر غور

پاکستان کے سابق صدر اورپیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں وفاقی حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر غور کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر اور شریک چیرمین آصف علی زرداری نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں وفاقی حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر غور کیا ہے۔ اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری رات گئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کی رہائش گاہ پہنچے تو مولانا فضل الرحمان نے ان کا استقبال کیا۔ آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد دی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے پر بھی غور کیا گیا۔اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمن بھی ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔ حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدہ، مہنگائی کی نئی لہر کے ساتھ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور اپوزیشن جماعتیں عید کے بعد حکومت کیخلاف صف آرا ہونے کو تیار ہیں۔

News Code 1890631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =