عراق کو خطے میں کسی جنگ اور کشیدگی کا حصہ نہیں بننا چاہیے

عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے کہا ہے کہ عراق کو خطے میں کسی قسم کی کشیدگی ،تناؤ اور جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو میں کہا ہے کہ عراق کو خطے میں  کسی  قسم کی کشیدگی ،تناؤ اور جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ حکیم نے کہا کہ آج عراق سب کے لئے رابطہ اور گفتگو کی جگہ بنا  ہوا ہے اور عراق کو ملکی تعمیر نو اور ترقی  پر توجہ مبذول کرنی چاہیے اور خطے میں کسی جنگ اور کشیدگی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

عراقی  وزیر خارجہ نے خطے میں پائدار امن و ثبات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و ثبات سب کے لئے مفید ہے۔

News Code 1890610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =