بن سلمان کی فلسطینیوں کو درہم و دینار کے ذریعہ فریب اور دھوکہ  دینے کی کوشش ناکام ہوجائےگی

اردن کی پارلیمنٹ کے ممبر اور اردنی پارلیمانی حقوق کمیشن کے رکن نے کہا کہ فلسطینی اور اردنی رہنماؤں پر سعودی عرب کی طرف سے صدی معاملے کو قبول کرنے کے سلسلے میں پیسے کے ذریعہ دباؤ ، دھوکہ اور فریب کا سلسلہ ناکام ہوجائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اردن کی پارلیمنٹ کے ممبر اور اردنی پارلیمنٹ کے حقوق کمیشن کے رکن مصفی یاغی نے کہا کہ فلسطینی اور اردنی رہنماؤں پر سعودی عرب کی طرف سے صدی معاملے کو قبول کرنے کے سلسلے میں درہم و دینار کے ذریعہ دباؤ ، دھوکہ اور فریب کا سلسلہ ناکام ہوجائےگا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشن رمضان المبارک کے بعد صدی معاملے کا اعلان کریں گے صدی معاملے میں فلسطینیوں کے تمام حقوق کو نظر انداز کیا گيا ہے۔

ذرائع کے مطابق اردن ابھی تک صدی معاملے کی مخالفت کررہا ہے لیکن اس پر امریکہ اور سعودی عرب کی طرف سے صدی معاملے کو قبول کرنے کے سلسلے شدید دباؤ جاری ہے اور ممکن ہے اردن مالی بحران کے پیش نظر آخر کار صدی معاملے کو قبول کرلے۔ ادھر خلیج فارس کے عرب ممالک اور یورپی ممالک نے اس منصوبے کی کامیابی کے لئے مالی تعاون پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔  صدی معاملے کی ایک شق فاش ہوئی ہے جس کے مطابق فلسطینی ریاست تشکیل دی جائے گی لیکن اسے فوج اور ہتھیار رکھنے کا حق نہیں ہوگا۔

اسی سلسلے میں اردن کی پارلیمنٹ کے نمائندے مصطفی یاغی نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں صدی معاملے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صدی معاملے میں خود مختار فلسطینی ریاست ،مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے خاتمہ اور 4 جون کی سرحدوں تک واپسی کو مد نظر نہ رکھا گیا ہو تو صدی معاملہ ناکام ہوجائے گا ۔ کیونکہ ایسے معاملے کو فلسطینی اور اردنی قبول نہیں کریں گے۔

اردنی پارلیمنٹ کے نمائندے نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی طرف سے درہم و دینار کے ذریعہ فلسطینیوں اور اردنیوں کو فریب اور دھوکہ دینے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بن سلمان درہم و دینار کے ذریعہ فلسطینیوں اور اردنیوں کو راضی کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بارے میں صدی معاملہ انصاف پر مبنی نہیں ہے۔

News Code 1890609

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =