آسٹریا میں پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظورکرلیا

آسٹریا کی پارلیمنٹ نے پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی دویچہ ولہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریا کی پارلیمنٹ نے پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یورپی ملک آسٹریا کی پارلیمنٹ نے پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے، حکومتی جماعت اور اتحادیوں کی جانب سے بل کے حق میں ووٹ ڈالے گئے جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے بل کی مخالفت کی، مسلم مخالف تاثر سے بچنے کے لیے بل میں کہا گیا ہے کہ ’یہ پابندی ہر اس نظریہ اور مذہب پر لگائی گئی ہے جس میں سر کا ڈھانپنا شامل ہے۔ آسٹرین حکومت کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق سکھ برادری اور یہودیوں کی ٹوپی پر نہیں ہوگا جب کہ بل کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔  ادھربل کی منظوری کے بعد آسٹریا میں مسلم تنظیموں کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آیا ہے۔

News Code 1890580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =