پاکستان کے علاقہ صوابی میں 86 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

پاکستان میں صوابی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 6 سہولت کاروں سمیت 86 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے، جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں صوابی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران  6 سہولت کاروں سمیت 86 مشتبہ  دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے، جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کے مطابق پولیس نے یارحسین، دوبیان، سوڈھیر اور یعقوبی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ہے۔

ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے جو اسلحہ برآمد ہوا ہے اس میں ایک کلاشنکوف، ایک ریپیٹر، 2پستول اور درجنوں کارتوس شامل ہیں۔

News Code 1890575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =