امریکی صدر نے کمپیوٹر نیٹ ورکس کو بچانے کے لیے قومی ایمرجنسی نافذ کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کوغیر ملکی ٹیلی کام حریف کمپنیوں سے بچانے کے لیے قومی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کوغیر ملکی ٹیلی کام حریف کمپنیوں سے بچانے کے لیے قومی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی حریف ٹیلی کام کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیاہے، غیر ملکی ٹیلی کام کمپنیوں کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ امریکہ کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ادھر ایگزیکٹو آرڈر میں کسی کمپنی کا نام نہیں لیا گیا تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ قدم خاص طور پر چینی ٹیلی کام کمپنی کے حوالے سے اٹھایا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ایگزیکٹو آرڈر کامرس سیکریٹری کو ایسے ٹرانزیکشنز روکنے کا اختیار دیتا ہے جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

News Code 1890573

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =