آسام میں ایک شاپنگ مال کے باہر ہونے والے دھماکے میں 12 افراد زخمی

بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں ایک شاپنگ مال کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں ایک شاپنگ مال کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔اطلاعات کے مطابق گوہاٹی میں چڑیا گھر روڈ پر واقع ایک شاپنگ مال کے باہر گرنیڈ حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ رات کو 8 بجے کیا گیا جس میں 12 افراد زخمی ہوئے جن میں بھارت کی بارڈ سکیورٹی فورس ساشترا سیما بال کے 2 جوان بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو شہر کے تین مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت سخت تشویشناک ہے۔

News Code 1890570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =