ایران کا خطے میں امریکی اور اسرائیلی اتحاد کو شکست دینے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے ایران کی دفاعی شعبہ میں پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے حملے کی صورت میں خطے میں امریکی اور اسرائیلی اتحاد کی شکست یقینی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے  وزیر دفاع امیر حاتمی نے ایران کی دفاعی شعبہ میں پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے حملے کی صورت میں خطے میں امریکی اور اسرائیلی اتحاد کی شکست یقینی ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران اپنی دفاعی قوت اور صلاحیت کی بلندی پر ہے۔ ایران جنگ میں پہل نہیں کرےگا لیکن اگر ایران کے خلاف کسی نے حماقت کی تو اسے منہ توڑ اور بھر پور جواب دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے اقتصادی پابندیوں کے سائے میں خاطر خواہ پیشرفت اور ترقی حاصل کی ہے۔ ایران خطے میں پائدار امن کا خواہاں ہے۔ ایران کے خلاف دشمن کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

News Code 1890559

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =