مشترکہ ایٹمی معاملے کی بقا کا راز، ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات برقرار کرنے میں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جاپان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے جاپانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاملے کی بقا کا راز ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات برقرار کرنے میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جاپان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے جاپانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں  کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاملے کی بقا کا راز ایران کے ساتھ معمول کے مطابق اقتصادی تعلقات برقرار کرنے میں ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ عالمی برادری کو مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے اور ایٹمی معاہدے کے مطابق   ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات برقرار کرنے چاہییں ۔

جواد ظریف نے کہا کہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی دس سے زائد رپورٹوں میں اس کی تائید اور تصدیق کی۔ انھوں نے کہا کہ اب یورپی ممالک اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کے شریک فریقوں کو بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرنا چاہیے اور عملی طور پر ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو استوار کرنا چاہیے۔

اس ملاقات میں جاپان کے وزير خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جاپان مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کا پابند ہے اور وہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرےگا۔

News Code 1890558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =