افغانستان میں جاری جنگ میں امریکہ کی شکست یقینی

افغان طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ میں امریکہ شکست کے دہانے پر ہے اور وہ جلد افغانستان سے چلا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شیر محمد ستنکزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ میں امریکہ شکست کے دہانے پر ہے اور وہ جلد افغانستان سے چلا جائے گا۔ افغان طالبان رہنما نے کہا کہ  افغانستان سے یا تو امریکہ ’اپنی مرضی سے چلا جائے گا یا اسے واپس جانے پر مجبور کردیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق طالبان رہنما نے یہ بیان امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حالیہ دور سے 2 روز قبل دیا تھا۔

News Code 1890551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =