شہبازشریف کے وکیل عدالت میں بے ہوش ہوگئے

پاکستانی سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت کے دوران ان کے وکیل اشتر اوصاف بے ہوش ہوکر گر پڑے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت کے دوران ان کے وکیل اشتر اوصاف بے ہوش ہوکر گر پڑے۔ اشتر اوصاف کی طبیعت بگڑنے پر بینچ اٹھ گیا اور انہیں فوری طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا۔سپریم کورٹ کے ڈاکٹر یاسر نے اشتر اوصاف کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔اس موقع پر کیس کی سماعت کرنے والے جسٹس عظمت سعید نے اشتر اوصاف کی طبیعت کے بارے میں معلوم کیا اور کورٹ نمبر 2 کے تمام کیسز ملتوی کردیئے۔

News Code 1890540

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =