کن فلم فیسٹیول جیوری کے سربراہ کا امریکی صدر ٹرمپ کے بارے میں انتباہ

کن فیسٹیول 2019 کے آغاز سے قبل کن فلم فیسٹیول جیوری کے سربراہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی فکراور نظریہ کو فروغ دینے اور دوسروں کے حقوق کو نظر انداز کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی وینٹی فر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کن فیسٹیول 2019 کے آغاز سے قبل کن فلم فیسٹیول جیوری کے سربراہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی فکراور نظریہ کو فروغ دینے اور دوسروں کے حقوق کو نظر انداز کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 کن فیسٹیول جیوری کے سربراہ نے کہا کہ ٹرمپ میں خود پسندی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے ۔ وہ خود پسند شخص ہیں جو اپنے علاوہ سب کو نظر انداز کرتے ہیں۔ ٹرمپ اپنے ہر ٹوئیٹ میں اپنے نظریات اور خیالات کو فروغ دیتے ہیں  دوسروں کے حقوق پر اس کی کوئی توجہ نہیں۔ اس نے کہا کہ ٹرمپ کی حکمرانی غصہ اور عصبانیت کی حکمرانی ہے۔ وہ کام کرتے ہیں تاکہ عوام یقین کرلیں کہ ان کی بات حقیقت ہے۔ میں سیاستداں نہیں بلکہ ایک ہنر مند ہوں ۔ میں کھلے دل سے مہاجرین کو درپیش مسائل بیان کرسکتا ہوں ۔ اصلی مشکل جہالت اور دوسروں کے حقوق کو نظر انداز کرنا ہے اور ٹرمپ یہ سب کچھ پایا جاتا ہے۔

News Code 1890538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =