وہابی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی گرفتار

پاکستان میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولانا عبد الرحمان مکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولانا عبد الرحمان مکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی وزارت داخلہ اور پنجاب پولیس حکام نے عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیاہے۔عبدالرحمان مکی کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی ہیں۔عبدالرحمان مکی کالعدم جماعت الدعوۃ کے نائب امیر ،سیاسی اور خارجہ امور کے نگران بھی ہیں ان کے کئی وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے رابطے بھی ہیں۔

News Code 1890537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =