پاکستان میں تین بسوں ميں تصادم/ 5 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر بارش کے باعث 3 مسافر بسوں میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور13 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر بارش کے باعث 3 مسافر بسوں میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پانچ افراد  ہلاک اور13 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق وڈھ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر بارش کے دوران سڑک کے کنارے کھڑی 2 بسوں سے پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس ٹکرا گئی۔حادثے میں 5 مسافر ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

News Code 1890535

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =