پاکستان میں فائیو اسٹار ہوٹل پر وہابی دہشت گردوں کا حملہ/ 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے علاقہ گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کرکے ایک سکیورٹی گارڈ کو ہلاک کردیا جبکہ جوابی کارروائی ميں 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کرکے ایک سکیورٹی گارڈ کو ہلاک کردیا جبکہ جوابی کارروائی ميں 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں حملہ آوروں نے داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے ہوٹل اور ملحقہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وہابی دہشتگردو ں نے ہوٹل پی سی کے سکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگیا، تاہم مہمانوں کو بحاظت نکال لیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں، فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے تاہم ان میں کسی غیر ملکی باشندے کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں، ہوٹل میں موجود افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور ہوٹل کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔

ادھر چینی سفارت خانے نے پی سی ہوٹل گوادر پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی اور پاک فوج اور سیکیورٹی ادروں کے جرات مندانہ اقدام کو سراہا۔

News Code 1890449

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =