امریکہ نے پہلا اپاچی ہیلی کاپٹر ہندوستان کے حوالے کردیا

امریکہ نے ریاست ایری زونا میں ایک تقریب کے دوران پہلا اپاچی ہیلی کاپٹر ہندوستان کے حوالے کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ریاست ایری زونا میں ایک تقریب کے دوران پہلا اپاچی ہیلی کاپٹر ہندوستان کے حوالے کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق تقریب میں بھارتی فضائیہ کی نمائندگی ائیرمارشل اے ایس بوٹولا نےکی۔اپاچی ہیلی کاپٹرز کا پہلادستہ بھارت جولائی میں بھیجا جانا متوقع ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ میں 2020ء تک امریکہ  سے 13 ہزار 952 کروڑ روپے کی ڈیل کے بدلے 22 اپاچی ہیلی کاپٹرز شامل کئے جائیں گے۔اپاچی ہیلی کاپٹرز کے لیے بھارت اور امریکہ کے درمیان  ستمبر 2015ء میں معاہدہ ہوا تھا۔

News Code 1890445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =