فلسطینی عوام صدی معاملہ کو ناکام بنا دیں گے

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے رکن نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام صدی معاملے کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے رکن خالد البطش نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام صدی معاملے کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ خالد البطش نے کہا کہ جس طرح فلسطینی عوام نے اوسلو معاہدے کو نابود کردیا اسی طرح صدی معاملے کو بھی عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

جہاد اسلامی تنظیم کے رکن نے کہا کہ ہمیں وطن واپسی کے مظاہروں کو مغربی پٹی میں بھی آغاز کرنا چاہیے۔ ہم میدان میں متحد ہیں۔

البطش نے کہا کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی پر عمل نہ کیا تو ہم بھی منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ اس نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

News Code 1890433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =