سوڈان میں مسافر طیارے سے سونے کی اینٹیں برآمد

سوڈان کے دار الحکومت خرطوم کے ایئر پورٹ پرایک پرائیویٹ طیارے سے سونے کی اینٹیں برآمد ہوئی ہیں جن کا وزن 241کلو گرام ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بین الاقوامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان کے دار الحکومت خرطوم کے ایئر پورٹ پرایک پرائیویٹ طیارے سے سونے کی اینٹیں برآمد ہوئی ہیں جن کا وزن 241کلو گرام ہے۔ اطلاعات کے مطابق سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔سوڈان کے دار الحکومت خرطوم کے ایئر پورٹ پرایک پرائیویٹ طیارے کی تلاشی کے دوران طیارے سے سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں جن کا وزن 241کلو گرام تھا۔حکام کے مطابق یہ سونا بیرون ملک اسمگل کیا جارہا تھا۔ واضح رہے کہ سوڈان سے سالانہ 100ٹن سونا نکلتا ہے جبکہ یہ ملک میں زرمبادلہ کا ایک بنیادی ذریعہ بھی ہے۔

News Code 1890429

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =