امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 25 مئی کو جاپان کا دورہ کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ 25مئی کو جاپان کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ 25مئی کو جاپان کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ جاپان کے دورے کے دوران امریکی صدر جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کے ہمراہ ٹوکیو کے نزدیک بحری اڈہ پر جاپان کے جدید جنگی بحری جہاز ازمو کلاس ڈسٹرائر کاگا پر میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے اہلکاروں سے ملاقات کریں گےجنگی بحری جہاز ازمو کلاس ڈسٹرائر کاگا ہیلی کاپٹر بردار ہے جسے جدید امریکی جنگی لڑاکا طیاروں ایف بی اسٹیلتھ سے بھی لیس کیا جائے گا۔صدر ٹرمپ اپنے دورہ جاپان کے موقع پر یوکو سوکا میں امریکی بحری اڈہ کا بھی دورہ کریں گے۔

News Code 1890428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =