بھارت پر مودی کی دوبارہ حکومت بھارت کے لئے سانحہ ہوگا

امریکی جریدے ٹائمز میگزین نے اپنے نئے شمارے میں وزیر اعظم نریندرا مودی کو بھارت کی ارضی اور قومی سالمیت کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر بھارت میں مودی کی دوبارہ حکومت بن گئی تو یہ بھارت کے لئے بہت بڑا سانحہ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  امریکی جریدے ٹائمز میگزین نے اپنے نئے شمارے میں وزیر اعظم نریندرا مودی کو بھارت کی ارضی اور قومی سالمیت کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر بھارت میں مودی کی دوبارہ حکومت بن گئی تو یہ بھارت کے لئے بہت بڑا سانحہ ہوگا۔امریکی جریدے ٹائمز میگزین نے اپنے نئے شمارے میں وزیر اعظم نریندرا مودی کی تصویر کے ساتھ " انڈیاز ڈیوائیڈر ان چیف "کا ٹائٹل دیتے ہوئے لکھا کہ اگر مودی کی حکومت بن گئی تو یہ سانحہ سے کم نہیں ہوگا۔امریکی جریدے ٹائمز میگزین نے بھارتی وزیراعظم کی تصویر کے ساتھ " انڈیاز ڈیوائیڈر ان چیف " ( بھارت کی تقسیم کا سربراہ) کا کیپشن دے دیا، جریدے میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا بھارت اگلے پانچ سال بھی مودی کی حکومت برداشت کرے گا۔امریکی جریدے ٹائمز میگزین میں شائع ہونے والے آرٹیکل کے مطابق مودی حکومت کے اگلے پانچ سال کا اندازہ لگانے سے پہلے گزشتہ 5 سال کے اندازِ حکومت پر غور کرنا ضروری ہے، اس تقابل سے واضح ہوتا ہے کہ چاہے بی جے پی کا اقتدار میں آنا ناگزیر ہے لیکن بھارتی عوام کے لیے یہ کسی سانحے سے کم نہ ہوگا۔ آرٹیکل میں مزید لکھا گیا کہ سیکولر بھارت کی دھجیاں اڑانے کے لیے بی جے پی 5 سال قبل اقتدار میں آئی اور انہوں نے ہندوؤں ، عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان تناؤ اور تفریق کو بڑھایا اور حالیہ انتخابی مہم کے دوران بھی مودی جی اپنے نعرے ’سب کا ساتھ سب کا ویکاس‘ کی خود دھجیاں اڑا چکے ہیں۔

کالم میں مودی سرکار کی معاشی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ بھارت میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے آئے روز کی بات ہو گئی ہے اور ہندو اقلیت دلتوں کے لیے اپنی ہی ملک کی زمین تنگ ہو گئی ہے۔ امریکی جریدے نے بھارت میں بڑھتی نفرت و تعصب کی سیاست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سچ تو یہ ہے کہ گزشتہ 5 سال بھارت میں تعصب کے نام پر مظالم عروج پر رہے تو اگلے 5 برسوں میں بھی بی جے پی کی وجہ سے اقلیتوں پر ان کے اپنے ملک کی زمین مزید تنگ ہو جائے گی۔

News Code 1890427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =